آبنائے ہرمز کی بندش سے چین بھی ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا:امریکا

 آبنائے ہرمز کی بندش سے چین بھی ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا:امریکا

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے چین بھی ایرانی تیل حاصل نہیں کرسکے گا، اور امریکا ایرانی تیل لے جانے والے چین کے جہازوں کو روکے گا۔  
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے جہازوں کو روکے گا، اور یہ بندش آج دوسرے روز ہے۔  امریکی سینٹ کام کے مطابق، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کے بعد کوئی بھی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکا، اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں کوئی بھی بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں میں داخل یا خارج نہیں ہوا۔ نو بحری جہازوں نے امریکی فوج کے احکامات کی تعمیل کی۔  ادھر، امریکی اخبار کے مطابق پینٹاگون آنے والے دنوں میں ہزاروں اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے، اور ٹرمپ انتظامیہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر جنگ بندی برقرار نہ رہی، تو اضافی حملوں یا زمینی کارروائیوں کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔