چور باڑے سے 2 بھینسیں چوری کرکے لے گئے

قصور(خصوصی رپورٹ) کنگن پور میں نامعلوم چور باڑے سے دو بھینسیں(باقی صفحہ4بقیہ نمبر) چوری کرکے فرار ہوگئے۔س تھانہ کنگن پور کے علاقہ دھرماں کے رہائشی محمد جاوید ولد محمد یونس نے اپنے گھر کے ساتھ مویشیوں کا باڑہ بنا رکھا تھاجہاں نامعلوم چور باڑے میں داخل ہوئے اور وہاں بندھی دو قیمتی بھینسیں چوری کرکے لے گئے۔واقعہ کا علم ہونے پر اہل خانہ نے تلاش شروع کی تاہم جانوروں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔