مختلف علاقوں میں کارروائیاں 158املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ )ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،158املاک سربمہر۔ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ،نیو گارڈن ٹا ئون پی ائی اے سکیم، گلشن راوی، گجر پورہ، کینال روڈ سمن آباد، شاد باغ اور سبزہ زار میں آپریشن، ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اور گارڈن ٹا ئون میں 23املاک، گلشن راوی، گجرپورہ، کینال روڈ، سمن آباد اور شادباغ میں 76املاک سربمہر کر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر پی ائی اے سکیم میں 39املاک سربمہر۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 20املاک سربمہر کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،ہال،اکیڈمی، بیکری، فارمیسی، بیوٹی سیلون، کلینک،گراسری سٹور، ورکشاپ،کلاتھ شاپ، الیکٹرک سٹور، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔