نارووال، 2سرکاری اہلکار 25ہزار رشوت لیتے گرفتار

نارروال( خصوصی رپورٹ) اینٹی کرپشن نارووال نے محکمہ سوشل ویلفیئر نارووال کے دو ملازمین، فرحان علی اور بوٹا مسیح کو25ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا  دونوں افسر مستحقین کو دھی رانی پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں سے رشوت کا مطالبہ کر رہے تھے۔اگر مستحقین ان کو رشوت نہ دیتے تو دونوں ملزم گرانٹ روک دینے کی دھمکیاں دیتے تھے۔اینٹی کرپشن ٹیم کو مقدمہ کے مدعی نے پہلے ہی اطلاع دے دی تھی، جس کے بعد مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو 25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔