مرغی کا گوشت مزید 8روپے کلوسستا

لاہور( کرائم رپورٹر)برائلر گوشت کی قیمت مزید8روپے کمی سے 540روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے 373روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 241روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔چار روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں55روپے کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔