مرغی کا گوشت مزید 15 روپے کلوسستا

لاہور(کرائم رپورٹر)مرغی کا گوشت مزید 15 روپے کلوسستا ہونے سے قیمت 417 ہو گئی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت288روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت350روپے درجن پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ لاہور میں برائلر گوشت رواں ہفتے کے دوران 60 روپے کلو سستا ہو گیا۔