لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن مصطفی ٹائون پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ گونگی بہری بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے سپرد کر دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق 13 سالہ صوبیہ، دختر محمد انور، تھانہ مصطفی ٹائون کے علاقے قیوم بلاک سے لاپتہ ہو گئی تھی۔ بچی کے والد محمد انور کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ تھانہ مصطفی ٹائون میں درج کیا گیا۔ پولیس کو بچی کے اغوا سے متعلق اطلاع بذریعہ وائرلیس موصول ہوئی، جس پر واقعہ کا فوری نوٹس ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے لیا۔بچی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔