بصیرپور آوارہ کتوں نے9سالہ گونگی بہری بچی بھنبھوڑ ڈالی

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپور میں مین دیپالپورروڈپر قبرستان شہداکے قریب آوارہ کتوں نے چاہ کالے والاکی رہائشی 9سالہ گونگی بہری بچی میرب دخترشرافت کوکاٹ کھایااوراسکی ٹانگ سے گوشت نوچ ڈالا۔راہگیروں نے زخمی بچی کو بمشکل کتوں کی پکڑ سے چھڑوایا،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ لڑکی بولنے اورسننے سے معذوربتائی گئی ہے۔ واقعہ سے شہریوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔