ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں ‘خطے میں امن چاہتے ہیں ایرانی صدر

سویلین مقاصد کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،  خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، اسرائیل دہشت گردی پھیلا رہا ہے
 تہران (آئی این پی )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا مگر سویلین مقاصد کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔غیرملکی خبررساںادارے  کے مطابق  ایرانی صدر نے کہا پہلے بھی ثابت کرنے کیلئے تیار تھے ہم ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، اسرائیل دہشت گردی پھیلا رہا ہے