ستوکتلہ کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث حادثہ ،سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم ٹریس ، گرفتار کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ستوکتلہ کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیاپولیس کے مطابق کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیاحادثے کے بعد کار سوار ملزمان، علی اکبر اور احمد، موقع سے فرار ہو گئے تھے تاہم لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیاایس ایچ او ستوکتلہ کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا اور پابند سلاسل کر دیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا ہے کہ لاپرواہی اور تیز رفتاری کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔