مدینہ منورہ اور گردونواح میں بارانِ رحمت ، موسم خوشگوار ،روح پرور مناظر

صحرائی وادیاں پانی سے بھرگئیں، زائرین نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ، خصوصی دعائیں مانگیں
مدینہ منورہ(آئی این پی )مدینہ منورہ میں بارانِ رحمت سے موسم خوشگوارہوگیا۔مسجد نبویﷺ میں بھی بارش کے باعث روح پرور مناظردیکھنے میں آئے،مدینہ منورہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیاجبکہ صحرائی وادیاں پانی سے بھرگئیں۔ مدینہ منورہ اور گردونواح میں بارانِ رحمت خوب جم کر برسی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے باعث روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، زائرین نے بارش برسنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور خصوصی دعائیں مانگیں۔