مدینہ منورہ میں باران رحمت،موسم خوشگوار

مدینہ منورہ (نیٹ نیوز) مدینہ منورہ میں باران رحمت ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔زائرین نے بارش برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا، عاشقان رسول شدید بارش میں بھی بارگاہ خداوندی میں سجدہ ریز نظر آئے، بارش کے بعد گرمی کی شدت میں بھی واضح کمی ہوگئی۔سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے بیشترعلاقوں میں بارش کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے، رپورٹ کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مکہ، مدینہ اور نجران ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش جبکہ ریاض قصیم، حائل اور الشرقیہ ریجن ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے۔