اگلے دس سال میں پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانا ہے: دبئی میں جاری گلف فوڈ میں پاکستان پویلین کے دورے کے دوران گفتگو
دبئی(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے 2029 تک 60 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔دبئی میں جاری گلف فوڈ 2026 میں پاکستان پویلین کے دورے کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میڈ اِن پاکستان کو عالمی معیار کا برانڈ بنانا حکومت کی ترجیح ہے اور اگلے دس سال میں پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانا ہے۔وفاقی وزیر نے نمائش میں شریک پاکستانی اسٹالز کا معائنہ کیا اور نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر زور دیا۔