یہ ایکشن پلان دونوں ملکوں کے تعلقات کا روڈ میپ اور تعمیراتی منصوبہ ہے:چینی سفیر
اسلام آباد(آئی این پی) چین اور پاکستان نے 2025-2029 ایکشن پلان جاری کردیا، چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کا کہنا ہے کہ چین تین ہزار پاکستانی طلبا و نوجوانوں کو تربیت دے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے اپنے ایک آرٹیکل میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے 2025 تا 2029 کے لیے نیا ایکشن پلان جاری کردیا ہے، جو سیاسی اعتماد، تجارتی تعلقات اور عوامی شراکت پر مبنی ہے، یہ ایکشن پلان دونوں ملکوں کے تعلقات کا روڈ میپ اور تعمیراتی منصوبہ ہے جس پر چین مکمل عملدرآمد کرے گا۔چینی سفیر نے صدر شی جن پنگ کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کا رشتہ آہنی ہے، جو تاریخی آزمائشوں سے مزید مضبوط ہوا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ آہنی دوستی عوام کے دلوں میں رچ بس چکی ہے اور پاکستان ہر حال میں چینی منصوبوں اور اہلکاروں کا تحفظ یقینی بنائے گا۔