امریکہ ‘ایران جنگ ہماری نہیں تھی: برطانوی وزیراعظم

جنگ بندی کو مستقل اور دیرپا بنانے کیلئے  کام کرنا ہے، ہم سب  امن دیکھنا چاہتے ہیں
کیئر اسٹارمر کی  سعودی عرب آمد، ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات،  خطے کی صورتحال  پر گفتگو 
ریاض(آئی این پی )برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے  ایران، امریکا و اسرائیل جنگ ہماری جنگ نہیں تھی،  امریکا ایران جنگ بندی ہوگئی لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے،، آبنائے ہرمز کا کھلا ہونا بہت اہم ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق   برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر   سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے جہاں   ان کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا