اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر عملدرآمد کریں:برطانوی وزیر اعظم

 جنگ بندی کی طرف واپس آئیں ‘ یہ بہت اہم ہے ‘ ہم اس بارے میں بالکل واضح ہوں
لندن(آئی  این پی )برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹامر نے ایران اور اسرائیل دونوں سے جنگ بندی پر دوبارہ عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق وزیر اعظم سٹامر نے کہا کہ انھیں مشرقِ وسطی میں دوبارہ پرتشدد واقعات پر گہری تشویش ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پائیدار امن کے لیے سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔سٹامر کے مطابق اس تنازعے کا دنیا بھر پر بہت بڑا اثر پڑ رہا ہے جس میں برطانیہ بھی شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ اس لیے میں تمام فریقین سے کہتا ہوں کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ جنگ بندی کی طرف واپس آئیں اور یہ بہت اہم ہے کہ ہم اس بارے میں بالکل واضح ہوں۔