اصلاحات میں تاخیرقومی معیشت کیلئے مہنگی ثابت ہو سکتی ہے: جام کمال

ٹیکنالوجی اب کوئی آپشن نہیں ، پاکستان کواے آئی، ڈیٹا اینالیٹکس اور آٹومیشن کے عالمی رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا
اسلام  آباد (آئی  این پی )وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا ہے ٹیکنالوجی اب کوئی آپشن نہیں بلکہ معیشت کی بنیاد ہے، پاکستان کواے آئی، ڈیٹا اینالیٹکس اور آٹومیشن کے عالمی رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔وفاقی وزیر  جام کمال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرنگ پر مبنی صنعتی تبدیلی ،اکیڈیمیا اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ کہا جدید انجینئرنگ اور تکنیکی مہارتوں میں سرمایہ کاری، سے عالمی مسابقت میں اضافہ ممکن ہے۔  جام کمال نے کہا کہ اصلاحات میں تاخیر قومی معیشت کے لیے مہنگی ثابت ہو سکتی ہے