کراچی میںدسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ بھی آئو ٹ ہو گیا

کراچی(آئی این پی )کراچی میں ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں۔شفاف امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ کراچی میں دسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ بھی امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا۔