آئو ٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار

معمر ‘معذور افراد، صحافیوں، ریلوے ملازمین  کو مقررہ قواعد کے مطابق رعایت دی جائے گی
لاہور(آئی این پی ) پاکستان ریلویز نے دیگر ٹرینوں کی طرح آئوٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا  ۔پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور کی ہدایات کے مطابق آئوٹ سورس ٹرینوں میں بھی قواعد کے مطابق رعایتی ٹکٹ، پاسز اور پی ٹی اوز کی سہولت برقرار رہے گی۔معمر افراد، معذور افراد، صحافیوں، ریلوے ملازمین اور دیگر اہل افراد کو مقررہ قواعد کے مطابق رعایت دی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے تک رعایتی کوٹے کی سہولت بھی برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اگر آپ کو جائز رعایت دینے سے انکار کیا جائے تو متعلقہ ریلوے حکام یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائیں۔