میٹرک و انٹر نتائج میں بدعنوانی پر کنٹرولر امتحانات نوکری سے برطرف
کراچی (آئی این پی )صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ سوشل میڈیا پر آئو ٹ ہو گیا۔اس حوالے سے ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نقل کی روک کیلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف امتحانی مراکز سے موبائل برآمد کیے تھے۔ ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تحصیل سطح پر محکمہ تعلیم کی ٹیمیں مراکز کو چیک کر رہی ہیں۔دوسری جانب سندھ حکومت نے میرپورخاص بورڈ میں میٹرک اور انٹر کے نتائج میں ہیرا پھیری اور جعلی سرٹیفکیٹس کے معاملے پر کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ کوملازمت سے برطرف کردیا، انور علیم خان زادہ اس سے قبل کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے بھی ناظم امتحانات رہ چکے ہیں