کراچی میں نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ بھی امتحان سے قبل آئو ٹ، سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(آئی این پی )کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی پرچے وقت سے پہلے آئو ٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب نویں جماعت کا انگلش کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل آئو ٹ ہوگیا۔ ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں لیکن امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ذرائع کے مطابق نویں جماعت کا انگلش کا  پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل ہی جوابات سمیت سوشل میڈیاپر وائرل ہوگیا