انگریزی پرچہ ، 3 جعلی امیدوار کڑے گئے

 نقل بوٹیاں برآمد ہونے پر 8 امیدواروں کے خلاف یو ایم سی کیسز بنائے ،کنٹرولر امتحانات،سکواڈ کی کارروائیاں
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے انگریزی کے پرچے میں 3 جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جبکہ 8 امیدواروں کے خلاف یو ایم سی بنادئیے گئے ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روزکنٹرولر امتحانات اور سپیشل سکواڈ نے مختلف سنٹرز میں نقل کرنے اور بوٹیاں برآمد ہونے پر 8 امیدواروں پر یو ایم سی بنا دئییجبکہ3 جعلی امیدوار بھی پکڑے گئے۔علی نواز الٰہ آباد کے نجی کالج ،عاقب رمضان گورنمنٹ ہائی سکول سکول مصطفی آباد للیانی میں نقل کرتا پکڑا گیا۔پرانا کاہنہ کے نجی کالج میں 2امیدواروں فواد احمد اور عثمان خادم سے بوٹیاں برآمد ہوئیں،گورنمنٹ گرو نانک ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز ننکانہ میں بھی 2 امیدواروں سرفراز یوسف اور علی حسن سے بوٹیاں برآمد ہوئیں۔اسی طرح گورنمنٹ کمپری ہنسوہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ میں سجاول علی ،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ریلوے روڈ لاہور میں شاور اعوان نقل کرتے پکڑے گئے ۔جعلی امیدوار محمد احمد گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز ریلوے روڈ میں حیدر علی ،گورنمنٹ ہائی سکول کنگن پور میں محمد فہد ،محمد وقاص کی جگہ امتحان دے رہا تھا۔ نجی کالج فار بوائز کاہنہ کیمپس میں بھی ایک امیدوار دوسرے کی جگہ پرچہ دے رہا تھا۔