بھکر(آئی این پی )بھکر میں ایم ایم روڈ پر تیل سے بھرا ایک آئل ٹینکر الٹنے سے ہر قسم کی ٹریفک کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔پیٹرولنگ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر سے زائد تیل موجود ہے جس کے باعث کسی بڑے حادثے کے خدشے کے پیش نظر علاقے کا مکمل طور پر گھیرائو کر لیا گیا