پنجاب میں رواں مالی سال 250 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع

 رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 70 ارب زائد ریونیو اکٹھاہوا،پنجاب ریونیو اتھارٹی کی آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
 لاہور (سپیشل رپورٹر )رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  250  ارب روپے سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ۔یہ بات پنجاب ریونیو اتھارٹی سے مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے محصولات کے   ڈیٹا   میں  سامنے آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نوماہ میں 250 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھاکیاگیا،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 181 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 70 ارب زائد ریونیو اکٹھاہوا،پنجاب ریونیو اتھارٹی کی آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا