رواں مالی سال : 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ملک میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار 802  نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئیں ۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان(ایس ای سی پی )
کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ72ہزار 918 تک پہنچ گئی جن میں آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں جب کہ 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے۔ لاہور، اسلام آباد اور کراچی جیسے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ تقریبا 30 فیصد رجسٹریشنز ملک کے دیگر 250 شہروں اور قصبوں سے ہوئیں۔