وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچایا: مریم اورنگزیب

آج پاکستان دنیا میں امن، استحکام اور امید کی ایک مضبوط علامت بن چکا ہے :پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گفتگو
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی امن کے لیے تاریخی کاوشوں کے اعتراف میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان آج انسانیت کی بقا اور عالمی امن کے لیے ایک تاریخی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت اور اسٹیٹس مین شپ کا اعتراف کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان رہنماؤں نے پاکستان، عالم اسلام اور پوری انسانیت کے تحفظ کے لیے ایک عالمی تحریک کو جنم دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر اسے سفارتی قوت کا مرکز بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ رہے گی کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا