پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ جنگی مشق اختتام پذیر ہوگئی

کراچی (آئی این پی ) پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ یہ مشق دونوں دوست ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔مشق میں مختلف تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں جن میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ، سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے  اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔