نیٹ ورک بے نقاب 4جواری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) نولکھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن سٹے بازی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان آن لائن میچوں پر قمار بازی میں مصروف تھے۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 26 ہزار روپے نقدی، 6 موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، 2 ایل سی ڈیز، 18 پی ٹی سی ایل سیٹ اور دیگر ریکارڈ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں زبیر عرف ببلا، سجاد عرف گگو، ایاز اور عمران شامل ہیں۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم اور ایس ایچ او نولکھا کو شاباش دی۔