پی سی ٹی ڈی لاہور آفتاب احمد ڈی پی او قصورتعینات ، ڈی پی او قصور عیسی خان کو سی پی او لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت
وسیم ریاض کو ایس ایس پی ٹیلی کیمونیکیشن پنجاب سے تبدیل کر کے ایس ایس پی سی سی ڈی فیصل آباد لگا دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے 7افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے‘ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ایس پی سی ٹی ڈی لاہور آفتاب احمد پھلروان کو ڈی پی او قصور ، ڈی پی او قصور عیسی خان کو سی پی او لاہور رپورٹ کرنے ، وسیم ریاض کو ایس ایس پی ٹیلی کیمونیکیشن پنجاب سے تبدیل کر کے ایس ایس پی سی سی ڈی فیصل آباد ریجن ، محمد رضوان خان کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او سے ایس ایس پی ٹیلی کیمونیکیشن پنجاب ، ترقی کی منتظرجویریہ محمد جمیل کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن ، زنیریہاظفر کو سپیشل برانچ راوالپنڈی سے سی ایس پی آر آئی بی راوالپنڈی اور محمد سلیم خٹک کو ایس ایس پی آر آئی بی راوالپنڈی سے ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ راوالپنڈی کی خالی سیٹ پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے