آئی جی پنجاب نے 6ایس پی اور17 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیئے

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے 06ایس پیز اور17 ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عبداللہ احمد کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا۔محمد خالد سعید کو ایس پی ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کردیا گیا۔غلام دستگیر کو ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن لاہور تعینات کردیا گیا۔مدثر اقبال کو ایس پی انویسٹی گیشن لیہ تعینات کردیا گیا۔علی اختر کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ تعینات کردیا گیا۔شوکت علی شیخ کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر تعینات کردیا گیاجبکہ ڈی ایس پی ابرار احمد کو ایس ڈی پی او صدر بہاولنگر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈی ایس پی (V) ایس پی یو پنجاب، لاہور تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی منور حسین کو ڈی ایس پی پی ایچ پی اوکاڑہ سے ایس ڈی پی او صدر بہاولنگر تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی عابد جاوید کو ایس ڈی پی او 18 ہزاری جھنگ سے ایس ڈی پی او فورٹ عباس، بہاولنگر تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی عامر ناصر جاوید کو ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ سرگودھا سے ایس ڈی پی او 18 ہزاری، جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی محمد ناصر غوری کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بھکر سے ایس ڈی پی او صدر راجن پور تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی کامران ظہور کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم-II فیصل آباد سے ایس ڈی پی او کوتوالی فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی مصطفیٰ کمال کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈی جی خان سے ایس ڈی پی او صدر بھکر تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی محمد آصف خان کو ڈی ایس پی پرزنرز ایسکارٹ لاہور سے ایس ڈی پی او سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی اظہر حسین کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کوٹ ادو سے ایس ڈی پی او حاصل پور، بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی بشیر احمد ہراج کو ایس ڈی پی او حاصل پور، بہاولپور سے ڈی ایس پی پی ایچ پی مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی منصور بلال کو ڈی ایس پی سی سی ڈی-I فیصل آباد سے ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا اور ڈی ایس پی محمد عامر وحید کو ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ فیصل آباد سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن-IV فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔