لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے گریڈ 20کے تین اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔تقرری کے منتظر محمد عثمان انور ممبر (انکوائریز -ll)محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات،تقرری کے منتظر محمد علی عامر خالی آسامی پر ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات اور تقرری کی منتظر مس نادیہ شفیق کو سینئر چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کر د یا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔