لاہور(زیڈ این این) پنجاب حکومت نے چار اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد نعمان صدیق کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کیا گیا ہے، جبکہ محمد آصف رضا کو ڈپٹی کمشنر قصور کے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔مزید برآں محمد طیب خان کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کر دیا گیا ہے، جو اپنے نئے عہدے کا چارج جلد سنبھالیں گے