میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں:محمد نوید

شہریوں کی شکایات، مشکلات کے ازالے کو یقینی بنایا جائے:ایس ایس پی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس کیا گیالاہور کے تمام سرکل ڈی ایس پیز، انچارج تبدیلی تفتیش بورڈ اور ریڈر نے شرکت کی ایس ایس پی محمد نوید نے تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیاتمام امور کی مانیٹرنگ خود کر رہا ہوں، تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کے پینڈنگ کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت دی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق سرکل افسران فرسٹ بورڈ میں تبدیل ہو کر آنے والے مقدمات کی تفتیش 15روز میں فائنل کریںشہریوں کو میرٹ پر بروقت انصاف فراہم کرنا ہمارا فریضہ ہے، افسران کو اپنے متعلقہ تھانوں کا ریکارڈ پولکام کے مطابق اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایات دی شہریوں کی شکایات، مشکلات اور ان کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سخت سزا دلوائیںمیرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاشہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ہمارا فرض ہے، فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیںخواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد نمٹایا جائے تمام افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںشہریوں کی داد رسی کے لیے اپنے دروازے ہر وقت کھلے رکھیں،