107 ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کے مختلف ونگز میں خدمات انجام دینے والے 107 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے ملازمین کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بیجز لگانے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پروموشن پانے والے اہلکاروں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ ترقی پانے والوں میں اعجاز حسین، محمد اشفاق، شہزاد علی، فضل عباس، محسن علی، محمد اکرم، امجد علی، محمد امین اور محمد اقبال سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔