سی ٹی ڈی : جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول میدان میں آگیا

موبائل یونٹ سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈ کوارٹر زہے 
لاہور (کرائم رپورٹر )سی ٹی ڈی پولیس جدید جدت کی طرف گامزن، دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول کو میدان میں اتار دیاگیا۔ موبائل یونٹ سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈ کوارٹر ہے ۔خصوصی گاڑی رائیونڈ اجتماع، عرس داتا گنج بخشؒ، کرکٹ میچز، یومِ عاشور جلوسوں اور بڑے سیاسی اجتماعات میں بطور موبائل آپریشنز ہیڈکوارٹر استعمال ہوتی ہے۔جہاں سے صورتحال کی مانیٹرنگ، کمانڈ اور کوآرڈینیشن ایک ہی پوائنٹ سے ممکن ہو جاتی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یونٹ محکمہ کا موبائل ٹیکنیکل وِنگ بھی ہے جو لائیو آپریشنز کے دوران فورس کو حقیقی وقت میں ڈیٹا، ویڈیو فیڈ اور تجزیاتی معاونت فراہم کرتا ہے۔ گاڑی میں جدید سہولتوں پر مشتمل کنٹرول روم تشکیل دیا گیا ہیجو خفیہ اور طویل دورانیے کی کارروائیوں کیلئے نہایت موزوں ہے۔موبائل یونٹ لاہور سے کراچی، کوئٹہ یا پشاور تک ہاٹ پرسیوٹ میں مصروف ٹیموں تک فوری پہنچنے اور حساس سرحدی علاقوں میں بیک اَپ کمانڈ سنٹر کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔گاڑی 360 ڈگری پی ٹی زیڈ، پن ہول اور ڈرون کیمروں کے جال کیساتھ فیشل ریکگنیشن کیمرہ بھی رکھتی ہے جو بڑے اجتماعات میں مشتبہ چہروں کی فوری نشاندہی کرتا ہے۔