ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر سید غضنفر علی شاہ نے 92 ٹریفک افسران کو خصوصی بریفنگ دی
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر نئے پروموٹ ہونے والے ٹریفک افسران کیلئے آن لائن مینجمنٹ کورس کا آغاز کر دیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ٹریفک افسران کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کیلئے پانچ روزہ آن لائن مینجمنٹ کورس کا آغاز کیا گیاایس ایس پی ہیڈ کوارٹر سید غضنفر علی شاہ نے 92 ٹریفک افسران کو خصوصی بریفنگ دی،کورس کا مقصد افسران کی انتظامی صلاحیتوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہتر بنانا اور ٹریفک نظام میں اصلاحات لانا ہے،کورس کا مقصد ضلع بھر میں ٹریفک کے معاملات کو زیادہ مؤثر اور منظم طریقے سے حل کرنا ہے۔ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنانے پر بھی بریفنگ دی گئی افسران کو جدید مینجمنٹ تکنیکس، عوامی سہولت میں اضافے، اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں۔افسران کو ٹریفک انتظامات کے حوالے سے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کی مہارتیں سکھائی گئیں کورس صرف ٹریفک افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کا ایک قدم نہیں، بلکہ عوامی سہولت اور شہر کی ٹریفک صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھی ایک اہم اقدام ہے۔اس تربیتی پروگرام کے ذریعے، افسران نہ صرف اپنے انتظامی کاموں میں مہارت حاصل کریں گے بلکہ انہیں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے،شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے، اور جدید انتظامی طریقوں کو اپنانے کا موقع بھی ملے گااس پروگرام کی کامیابی نہ صرف افسران کی فیلڈ کارکردگی میں بہتری لائے گی، بلکہ عوامی سطح پر ٹریفک پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتماد بھی بڑھائے گی۔پنجاب پولیس کا یہ اقدام آئندہ کے لیے ایک قابل تقلید مثال ثابت ہوگا جس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے بلکہ پولیس فورس کے اندر بھی ایک نئی روح اور پیشہ ورانہ بہتری آئے گی۔