لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے بین الاضلاعی پیسٹری ڈکیت گینگ کے3ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیاتھاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ابرار عرف پیسٹری، محسن اور اسد شامل ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار کے مطابق ملزمان سے شہریوں سے چھینی گئی7 لاکھ روپے نقدی1عدد موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیاملزمان بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے،ملزمان نے دوران تفتیش ضلع راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے،ایس پی انویسٹی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگا جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے