بازروں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج گلدشت ٹائون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی یش موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوکی انچارج گلدشت ٹائون محمد رضوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ یش مسیح اور امتیاز کو گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان سے 6موٹر سا?یکلیں، کٹر، پلاس،2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ملزمان کا غیر قانونی پارکینگ، بازروں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا بھی اعتراف کیاملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکیمزید تفتیش کیلئے اے وی ایک ایس کے حوالے کر دیا گیاایس پی کینٹ اویس شفیق نے چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی متحرک موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاررو آیاں جاری ہیں