پنجاب میں نئے تعمیراتی پروجیکٹس کے لیے بارش کا پانی ذخیرہ کرنا لازمی قرار

پنجاب میں نئے تعمیراتی پروجیکٹس کے لیے بارش کا پانی ذخیرہ کرنا لازمی قرار

پنجاب میں نئے تعمیراتی پروجیکٹس کے لیے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم لازمی قرار

پنجاب حکومت نے اپنے نئے حکمنامے کے تحت تمام نئے تعمیراتی پروجیکٹس کو بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم نصب کرنے کا پابند کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق، 23 مختلف قسم کے پروجیکٹس میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سسٹم نصب کرنا ضروری ہوگا۔

متاثرہ شعبے:
پولٹری، فش فارمز، پیٹرولیم ریفانریز
ٹیکسٹائل انڈسٹری، گارمنٹس یونٹس
فوڈ انڈسٹری، فلور ملز، رائس ملز
گھی آئل ملز، پیٹرول پمپس، سیمنٹ پلانٹس
شوگر ملز، کیمیکل انڈسٹری، فارما انڈسٹری
پیپر ملز اور کھادوں کے یونٹس
ائیرپورٹس، ہاوسنگ سوسائٹیز، کمرشل بلڈنگز، ہوٹل، میرج ہالز
تعلیمی ادارے، بس اسٹینڈز، ویگن اسٹینڈز
حکمنامے کے مطابق، تمام نئے پروجیکٹس کی منظوری بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے سسٹم کی موجودگی سے مشروط ہوگی۔ اس سسٹم کا نصب کرنا فوری طور پر ضروری ہوگا اور اس کی پلاننگ، ڈیزائننگ اور عملدرآمد کو جانچا جائے گا۔اس حکمنامے کا مقصد بارش کے پانی کے ضیاع کو روکنا اور اسے دوبارہ قابل استعمال بنانا ہے تاکہ صوبے میں پانی کے بحران کے مسائل کو کم کیا جا سکے۔