ایران، امریکا مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوسکتے ہیں: خامنہ ای

 دوسرے فریق کے حوالے سے بہت زیادہ پر امید نہیں، اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسا ہے،ایرانی سپریم لیڈر
 تہران(آئی این پی ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات ابتدائی طور پر ٹھیک طریقے سے انجام پائے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں مذاکرات کے پہلے دور کے بعد اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں بات چیت اچھی رہی، ہم دوسرے فریق کے حوالے سے بہت زیادہ پر امید نہیں ہیں لیکن اپنی صلاحیتوں پر ہمیں پورا بھروسا ہے ۔