امید ہے روس یوکرین مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں: ترک وزیر خارجہ

 انقرہ (آئی این پی )ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امید ظاہر  کی ہے کہ  ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کے تیسرے دور میں فریقین کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت  ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس دوران وفود کی سطح پر بات چیت سے پہلے روسی یوکرینی وفود کے سربراہان نے ون آن ون ملاقات بھی کی