ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں مہنگائی کم کر نے کادعویٰ ،جوبائیڈن کی تنقید

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے کہ یقین نہیں آتا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں پٹرول سمیت روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، ملک میں مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔