ٹرمپ وائٹ ہائوس میں واپس آنے کے بعد اربوں ڈالر کما چکے ، جوبائیڈن

ڈونلڈٹرمپ کی آمدنی میں اضافہ حیران کن ہے،اسے کوئی شرم نہیں،وہ ہارے ہوئے شخص کے سو اکچھ نہیں،سابق امریکی صدر 
واشنگٹن(آئی این پی )سابق امریکی صدرجوبائیڈن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرمپ وائٹ ہائوس میں واپس آنے کے بعد اربوں ڈالرکما چکے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ٹرمپ کی آمدنی میں اضافہ حیران کن ہے، اسے کوئی شرم نہیں،ٹرمپ کو اس کی کوئی پروا نہیں،صدارت سے پیسہ بنانا ان وجوہات میں سے ایک ہے جن کی وجہ سے وہ صدر بننا چاہتے تھے۔جوبائیڈن نے کہا ٹرمپ نے جان بوجھ کر نیٹو کو کمزور اور تباہ کیا ۔ امریکی اتحادیوں پر پیوٹن کو ترجیح دی، ڈونلڈ ٹرمپ ہارے ہوئے شخص کے سو اکچھ نہیں۔