راولپنڈی: نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج،12ملزمان نامزد

    راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق راولپنڈی کمرشل مارکیٹ میں نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کرنے کا مقدمہ پولیس نے ریسٹورنٹ کے منیجر محمد زبیر کی مدعیت میں درج کرلیا۔مقدمے میں 12ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان میں شہباز،شہزاد،مہدی احمد،ساجد علی،نعمان حسن، احتشام احسان،شہباز،منیب،انور زیب، اسامہ، شہزاد، منیب سلطان  شامل ہیں۔