ساہیوال(خصوصی رپورٹ)آر ٹی او ساہیوال کی جانب سے معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سے40لاکھ روپے کی کامیاب ریکوری۔ کارروائی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ175C کے تحت کی گئی۔آر ٹی او ساہیوال کی جانب سے ٹیکس دہندہ کے کاروباری احاطے پر ایک خصوصی ٹیم تعینات کی گئی جس نے کاروبار کے حقیقی حجم اور فروخت کی نگرانی کی۔ نگرانی کے دوران حاصل کردہ اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی کہ ٹیکس دہندہ کی اصل فروخت اور گوشواروں میں ظاہر کردہ فروخت کے درمیان نمایاں فرق تھا۔مذکورہ مشاہدات اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں 40لاکھ روپے کی ریکوری کو یقینی بنایا گیا اور رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی۔