نوشہرہ ورکاں (خصوصی رپورٹ )نوشہرہ ورکاں میں آپریشن بنیان مرصوص کی یادگار کی توڑ پھوڑ کرنے کے واقعہ نے شہریوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ۔ چند روز قبل رانا شایان سہیل نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ یادگار کی توڑ پھوڑ کی اور اس پر لگی تصاویر اتار کر لے گئے۔ واقعہ کی ویڈیو میونسپل کمیٹی کی جانب سے نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں میں واضح طور پر ریکارڈ ہو گئی ۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالد رشید نے واقعے کی ویڈیو اور دیگر شواہد پولیس کے حوالے کر د ئیے ہیں جس پر پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔