توڑ پھوڑ کرنے ، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن،مقدمات درج کئے جائیں گے:وفاقی وزیر داخلہ

 حکومت مخالف عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی :محسن نقوی
 آپ نئے دور کے سپاہی ہیں،100سال سے زائد پرانی فور س نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایف سی صف اول رہی ،تحمل اور نظم و ضبط کے ساتھ آپ نے مستقبل میں کام کرنا ہے
جوانوں کی شاندار کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں،قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی  کا پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
  چار سدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف سی اسپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جوانوں کی شاندار کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی،جوانوں کی محنت اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ نئے دور کے سپاہی ہیں،100سال سے زائد پرانی فور س نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی،دہشتگردی کیخلاف جنگ،سرکاری تنصیبات کی حفاظت میں ایف سی صف اول رہی ہے،تحمل اور نظم و ضبط کے ساتھ آپ نے مستقبل میں کام کرنا ہے، آپ نے قانون کی بالادستی کو قائم رکھنا ہے،ایس پی ڈبلیو کے جوانوں کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں،وزیر داخلہ نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ایف سی کے ریکروٹس اور کانسٹیبلری کے اسپیشل پروٹیکشن اینٹی رائٹ ونگز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی اداروں کے تحفظ میں ایف سی ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے امن و امان اور استحکام کو کسی صورت سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ ریاست کے خلاف تقریریں کرنے، توڑ پھوڑ کرنے اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے والے عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں