پیٹرول ریلیف اسکیم پر ڈیلرز کا تحفظات کا اظہار، حکومت کی اسکیم کے تحت پیٹرول دینے سے انکار

پیٹرول ریلیف اسکیم پر ڈیلرز کا تحفظات کا اظہار، حکومت کی اسکیم کے تحت پیٹرول دینے سے انکار

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی پیٹرول ریلیف اسکیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار کے تحت صارفین کو پیٹرول فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین انوار کمال نے کہا کہ ریلیف اسکیم کی تیاری میں پیٹرولیم ڈیلرز سے مشاورت نہیں کی گئی، جبکہ موجودہ طریقہ کار پر عمل درآمد کرنا ڈیلرز کیلئے مشکل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو براہ راست اور آسان طریقے سے ریلیف فراہم کیا جائے۔ انوار کمال کے مطابق مہنگائی کے باعث ڈیلرز کا سرمایہ پہلے ہی متاثر ہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اربوں روپے کے واجبات بھی زیرِ التوا ہیں۔وائس چیئرمین پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ریلیف اسکیم کا مالی بوجھ ڈیلرز پر ڈالنا قابلِ عمل نہیں۔ ڈیلرز اپنے مارجن میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور حکومت کے موجودہ طریقہ کار کے تحت پیٹرول فراہم نہیں کریں گے۔انوار کمال نے سوال اٹھایا کہ حکومت سستے پیٹرول کی رقم ڈیلرز کو کس طریقے سے ادا کرے گی۔ ان کے مطابق ڈیلرز گزشتہ تین روز سے حکومت سے رابطے میں ہیں، تاہم انہیں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔