مکہ مکرمہ پر حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

مکہ مکرمہ پر حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ امت مسلمہ سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے متحد ہو اور کسی بھی ایسے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے۔ انہوں نے پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایک مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق سعودی عرب پر ہونے والے حملوں نے امریکا اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو بے نقاب کردیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں ہفتے مکہ مکرمہ کے جنوب میں ایک حوثی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ حوثیوں نے مکہ کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔