مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد نے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد نے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا

 یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے روک کر تباہ کر دیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی موجودگی کا پتا چلنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ترجمان کی جانب سے ڈرون کی پرواز کے مقام، اس کے ممکنہ ہدف اور اسے بھیجنے والے فریق کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ حکام نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ڈرون کس سمت سے مکہ ریجن میں داخل ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو حالیہ عرصے کے دوران متعدد مرتبہ حملوں کی مختلف لہروں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ مکہ ریجن میں ڈرون کو روکنے اور تباہ کرنے کا واقعہ بھی اسی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔